سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:14

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا،حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن ،پاکستان بار کونسل اور دیگر وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سپریم کورٹ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پانچ روزہ دورے پر آذربائیجان چلے گئے جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی بیرون ملک دورے پر ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔