وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی

ہفتہ 18 مئی 2024 22:42

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی ،حکومت کی طرف سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم اکنامک ایڈوائزری کونسل کی سربراہی کریں گے، اکنامک ایڈوائزری کونسل میں سابق وفاقی وزیر جہانگیرترین کو بھی شامل کیا گیا ہے، کونسل کے دیگر اراکین میں ، ثاقب شیرازی ، شہزاد سلیم شامل ہیں اس کے علاوہ مصدق ذوالقرنین،ڈاکٹر اعجاز نبی،آصف پیر،زیادبشیر،سلمان احمدایڈوائزری کونسل میں شامل ہوں گے ۔