پولیس اور جرگہ ممبران کی کوششوں سے باڑہ کے دو قبیلوں ملک دین خیل و کمرخیل کے درمیان عید الاضحی تک امن معاہدہ ہوگیا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ضلع خیبر کی پولیس اور جرگہ ممبران کی کوششوں سے باڑہ کے دو قبیلوں ملک دین خیل و کمرخیل کے درمیان عید الاضحی تک امن تیگہ(امن معاہدہ) رکھ دیا گیا۔ خیبر پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دوران دونوں قبیلے پرامن رہیں گے اور کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے کہا ہے کہ تمام اقوام کے مشران کے امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں،جرگہ ممبران کی مخلصانہ کردار کی وجہ سے جلد مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا، تمام تنازات کا حل بات چیت ہے لڑائی جھگڑے مسائل کا حل نہیں۔

واضح رہے کہ باڑہ میں قبیلہ ملک دین خیل اور کمرخیل کے درمیان عرصہ دراز سے جاری حدبراری تنازعے کے حل کے لئے دونوں قبیلوں کے مشران کا نمائندہ جرگہ ڈی پی او خیبر کے نگرانی میں پولیس لائنز خیبر میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے چیدہ مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بات چیت کا دور شروع رکھتے ہوئے مشران نے دونوں قبیلوں کے درمیان عید الاضحی یعنی دس جولائی تک امن تیگہ رکھ لیا۔

اس دوران دونوں فریقین کسی قسم کے خلاف ورزی نہ کرنے کے پابند ہونگے۔جرگہ مشران نے فریقین کو اسلامی شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کرنے پر رضامند کرلیا۔ دونوں قبیلوں کے عمائدین نے پولیس اور جرگہ ممبران کے ساتھ ہونے والے تحریری معاہدے پر رضامند ہو کر عید الاضحی یعنی 10جولائی تک روایتی تیگہ رکھ دیا اور 27 مئی کو دونوں قبیلوں سے دو دو علماء کرام اور حکومت کی جانب سے دو مفتی صاحبان اس تصفیے کے حل کے سلسلے میں آپس میں شرعی اصولوں کے مطابق جرگہ شروع کریں گے.

متعلقہ عنوان :