گجرات ، قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی خواہشمند رجسٹرڈ تنظیموں سے درخواستیں طلب ، آخری تاریخ 10 جون
ہفتہ 18 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جن تنظیموں کو این او سی جاری ہوگا ان کے لئے بذریعہ لاؤڈ سپیکر یا ساونڈ سسٹم اعلانات کرکے قربانی کی کھالیں جمع کرنا ممنوع ہوگا، کھالیں صرف ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے مقرر کردہ پوائنٹس پر ہی اکٹھی کی جاسکتی ہیں، زبردستی کھالیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، کوئی بھی تنظیم جمع کی جانیوالی کھالیں کسی غیر مجاز ڈیلر یا چیریٹی تنظیم کو فروخت نہیں کر سکتی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این او سی کی حامل تنظیم، مدارس اگر کھالیں جمع کرنے کیلئے مشتہر کریں تو انکے لئے لازم ہوگا کہ وہ اپنی تنظیم کا نام، رجسٹریشن نمبر، نمائندوں کے شناختی کارڈ نمبر درج کریں،کھالیں عطیہ کرنیوالوں اور خریدنے والوں کا الگ الگ ریکارڈ مرتب کرنا تنظیم کی ذمہ داری ہوگی، کھالیں خریدنے والے کو نیشنل ٹیکس نمبر، بنک اکاؤنٹ نمبر، بنک برانچ کا نام اپنی درخواست میں ظاہر کرنا ہوگا، کھالوں کی فروخت کا لین دین بذریعہ چیک ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے بتایا کہ کسی درخواست کے مسترد ہونے پر درخواست دہندہ تنظیم دو یوم میں نظر ثانی کی اپیل کر سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مجاز ڈیلر/خیراتی ادارے بذریعہ چیک ادائیگی کرکے کھالیں خرید سکیں گی جسکا ریکارڈ مرتب کرنا لازمی ہوگا، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا این او سی از خود منسوخ تصور ہوگا اور اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ج* آئی ایم سے بات چیت جاری تھی اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ سے ہاری
-
بدقسمتی سے پی ڈی ایم حکومت کے پاس ٹیکس بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،مزمل اسلم
-
غ*پنجاب بھر میں گرمی لانے والا نیا سسٹم داخل ، ٹمپریچر 44 ڈگری تک جانے کا امکان
-
سپریم کورٹ میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق غلط بیانی کی گئی، چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کانوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
-
حکومت کا وفاقی بجٹ میں تعلیم کیلئے خطیررقم مختص کرنے کا فیصلہ
-
کریم آباد، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
-
قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنیکی پیشکش
-
ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کرگئیں
-
ہتک عزت بل ،کسانوں سے گندم نہ خریدنا حکومت کی 100 دن کی کارکردگی ہے ‘ احمد خان بھچر
-
پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی فیصلہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، گورنر کے پی کا علی گنڈاپور کو جواب
-
خورشید شاہ کا مجوزہ وفاقی بجٹ سے مکمل لاعلمی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.