سوات ،معمرشخص سمیت 2افراد نے خود پر گولیاں چلاکر زندگی کاخاتمہ کرلیا

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سوات میں معمرشخص سمیت 2افراد نے خود پر گولیاں چلاکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔معمر شخص نے بچوں کے انڈرپلئی سے عاجز آکر خود پر گولی چلائی تو نوجوا نے نامعلوم وجوہات کی باناپر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کبل رحیم خان کے مطابق سلیمان ولد محمد کریم ساکن گالف کالونی کبل نے موٹرکار بارگین کے اندر خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق ان کے بچوں پرانڈرپلئی کے 6کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الاداتھی ۔دوسری جانب تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے جوختئی میں امیر محمدولدسلطان نے بھی خود پر گولی چلاکر اپنی زندگھی کاخاتمہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :