سوات ،ٹریفک پولیس کی نو پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں ،متعدد کے چالان کردیئے

ہفتہ 18 مئی 2024 21:15

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سوات میں ٹریفک پولیس نے نو پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کردیئے جبکہ ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پرون ویلنگ اور تیزرفتاری کو روکنے کیلئے ناکہ بندیاں بھی کی گئیں اور اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنے پر متعدد وباش نوجوانوں کو چالان کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک سوات ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہر ایک شہری کا فرض ہے، ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ون ویلنگ کی روک تھام ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :