Live Updates

ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اتوار 19 مئی 2024 14:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ممبر قومی اسمبلی رانا محمد عتیق انور ، ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، ڈپٹی کمشنر شیخوپور ڈاکٹر وقار علی خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان جلیس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایکسین ہائی وے ، ایکسین بلڈنگز ، پبلک ہیلتھ سمیت ضلعی محکمہ جات کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طیب منیر سمیت تمام متعلقہ افسران نے اس موقع پر ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ تحصیل شیخوپورہ میں 82 ، فیروزوالہ میں 68 ، مریدکے میں 55 ، شرقپور میں 14 اور تحصیل صفدرآباد میں 22 جبکہ ضلع بھر میں بلڈنگز ، ہائی وے ، پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ ، سپورٹس ، ایریگیشن اور گورنمنٹ کالج کی مجموعی طور پر 242 اے ڈی پی سکیمیں جاری ہیں جن کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جاۓ گا۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی رانا محمد عتیق انور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو سکوپ آف دی ورک کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جاۓ ، تمام ضلعی محکمہ جات عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کرنے کے لیے آپس میں کوارڈینیشن کیساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کریں تاکہ عوام الناس حکومتی اقدامات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔ ممبر قومی اسمبلی رانا محمد عتیق انور نے کہا کہ عوام کو سیکورٹی ، صحت ، ریونیو ، میونسپل سروسز ودیگر تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات