ایچ کے انٹر یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز،دیوان یونیورسٹی کامیاب

طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے،حفیظ خان

اتوار 19 مئی 2024 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے ایچ کے انٹر یونیورسٹی بوائز اینڈ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ میں 12ٹیموں نے شرکت کی، شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی، پریسٹن یونیورسٹی، الما یونیورسٹی، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ، ایمان یونیورسٹی و دیگر شامل تھیں، ایچ کے انٹر یونیورسٹی بوائز اینڈ گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دیوان یونیورسٹی نے جیت لیا، افتتاحی تقریب سے ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے حفیظ خان نے کہا کہ بوائز کے ساتھ گرلز بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں، کسی بھی قوم کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے، کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں ملنی چاہیئں۔ طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں ٹورنامنٹ آرگنازرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اتنا خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کیا، صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔