۱اسلام آباد ہائی کورٹ :اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیس کی سماعت رواں ہفتے کئے جانے کا امکان

اتوار 19 مئی 2024 18:30

ؒاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کے معاملے کی سماعت رواں ہفتے کیے جانے کاامکان ہے اور اس دوران درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے بارے دلائل دیئے جائیں گے ، یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خارجہ کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

28 اپریل کو وزیراعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وزیراعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ایسی کوئی شق نہیں جو کابینہ ڈویژن کو ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے، عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کئے گئے ہیں۔ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مراعات حاصل نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویڑن، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔