ایرانی صدر کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

DW ڈی ڈبلیو اتوار 19 مئی 2024 19:40

ایرانی صدر کے قافلے میں شامل ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2024ء) ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق کچھ غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں، جن کے مطابق ایرنی صدر ابراہیم رئیسی کے قافلے میں شامل ایک ہیلی کاپٹر کو آذربائیجان میں یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم اس ہیلی کاپٹر میں خود رئیسی موجود تھے یا نہیں اس بات کی تصدیق اب تک نہیں ہوسکی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر اس وقت ریسیکو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کئی دیگر اہلکار اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

رئیسی آج اتوار کو آذربائیجان کا دورہ کر رہے تھے، جہاں انہوں نے اپنے آذری ہم منصب الہام علیوف کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی سرحد پر ایک ڈیم منصوبے کا افتتاح کیا۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق سخت موسمی حالات اور شدید دھند نے ریسکیو ٹیموں کے لیے جائے حادثہ تک پہنچنا مشکل بنا دیا ہے۔

ر ب⁄ ش ر (اے ایف پی)

متعلقہ عنوان :