نامعلوم افراد نے تیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

اتوار 19 مئی 2024 20:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈیرہ کے نواحی علاقہ لچھرا میں نامعلوم افراد نے تیس سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹاﺅن کے علاقہ لچھرا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تیس سالہ نوجوان اکرام بلوچ ولد محمد رمضان سکنہ لچھرا کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ایسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔