رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کےوفد کی ملاقات

اتوار 19 مئی 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) سابق وزیراعلی بلوچستان و ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ڈاکٹر رمضان ہزارہ کی قیادت میں نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے وفد نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطا محمد بنگلزئی اور صوبائی ترجمان علی احمد لانگو بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ہزارہ قوم کو درپیش جملہ مسائل سےآگاہ کیا، اس ضمن میں ہزارہ قوم کومری آباد کے مالکانہ حقوق اور دستاویزات کےحصول میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے تجاویز مرتب کی گئیں، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہزارہ قوم کے سیاسی وسماجی مسائل کو ہر فورم پر اٹھانے کے ساتھ تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔وفد میں محترمہ سائرہ بتول، عیوض علی کشتمند، رحیم شاہ ہزارہ، سید ضیاء الدین، حاجی اصغر ہزارہ، محمد رضا توسلی، مہدی منتطری اور حسن ہزارہ شامل تھے۔