16 سے 19 مئی تک کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، بارکھان، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ میں گرد آلود ہواؤں اور آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اتوار 19 مئی 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ترجمان موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق 16 سے 19 مئی تک کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، بارکھان، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خاران اور مستونگ میں گرد آلود ہواؤں اور آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم خضدار، آواران، پنجگور، قلات، کوئٹہ خاران اور واشک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔