wمحمد اشرف بزنجو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت دو ملزمان گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) نال کے رہائشی محمد اشرف بزنجو کو آج سے چند روز قبل خضدار زیروپوائنٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا گزشتہ روز خضدار پولیس نے مقتول کے قتل کیس میں مبینہ طور پر ملوث عبدالحمید اور اشفاق احمد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔