سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کی کاروائی

اتوار 19 مئی 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن ٹیم نے پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چور دو کمسن لاوارث بچوں کو تحویل میں لے لیا۔ اس حوالے سے چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ چائلڈ ہیلپ لائن ٹیم نے دو کمسن لاوارث بچوں کو تحویل میں لے لیاجبکہ کمسن لاوارث بچے موٹر سائیکل چوری میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے پکڑے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمسن صائم نواز ولد علی اور عبداللہ ولد منور کو تحویل میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ کمسن بچوں کے والدین کو فیملی ٹریسنگ ٹیم کے ذریعے تلاش کیا جائے گااسی مناسبت سے تحویل میں لئے گئے کمسن لاوارث بچوں کی بہترین تربیت کی جائے گی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ کمسن بچوں کو چوری اور بری عادات سے بچانے کیلئے نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جائے گی۔ اس کے لئے گمشدہ اور لاوارث بچوں کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع کریں۔