لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کےلئے آخری موقع دیدیا

وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ نوٹیفکیشن جاری کریں، نوٹیفکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ خود عدالت میں پیش ہوں

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 20 مئی 2024 11:23

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کےلئے آخری موقع دیدیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی 2024 ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کےلئے آخری موقع دے دیا،ججز کی تعیناتی کیس کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کی۔ سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کریں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ نوٹیفکیشن جاری کریں۔

انھوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ خود عدالت میں پیش ہوں۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید کارروائی 24 مئی تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ سماعت پر بھی چیف جسٹس نے کہا تھاکہ قانون میں کہاں لکھا ہے چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا، آپ مجھ سے غیرقانونی مطالبہ نہ کریں،حکومت عملی طور پر ہمارے ساتھ تعاون کرے،ہم کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتے، ہم قانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ججز تعینات کرنے والی کمیٹی کے ممبران مریم اورنگزیب، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور دیگر عدالت پیش ہوئے تھے۔وزیرقانون پنجاب بھی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی کمیٹی سے پیر کے روز تک پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔چیف جسٹس نے کہا تھاکہ ہمارے دل میں سب کا احترام ہے، سب اداروں کا احترام ہے،ہمارے دل میں آپ کا احترام ہے آپ ہمارا احترام کریں نہ کریں،پارلیمنٹ کا سب سے زیادہ احترام ہے۔

مجھے آپ لوگوں کو بلانے کا کوئی شوق نہیں،شوق ہوتا تو پہلے روز چیف منسٹر کو بلا لیتا۔وزرا کو طلب کرکے اچھا نہیں لگا، ہم بھی کیا کریں لوگ چیختے ہیں کہ فیصلے کریں،ججز تعینات ہوں گے تو فیصلے ہوں گے،تین ہفتے میں ججز کی تعیناتی کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔