گورنر گلگت بلتستان نے راجہ اعظم خان س وزیر کے عہدے کا حلف لیا

پیر 20 مئی 2024 14:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم خان سے وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں ممبر گلگت بلتستان اسمبلی راجہ اعظم خان نے بحثیت وزیر اپنے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، وزرا ، معاونین خصوصی،سیکریٹریز،سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدیدران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔