اسرائیل،حکومت مخالف مظاہرے جاری، دس سے زائد مظاہرین گرفتار

اسرائیلی مظاہرین نے یروشلم کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی،غیرملکی میڈیا

پیر 20 مئی 2024 16:50

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) فلسطین پر ناحق جنگ مسلط کرنے اور غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑنے پر اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے تاحال جاری ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یروشلم کی طرف جانے والی شاہراہ پر اسرائیلی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی مظاہرین نے یروشلم کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک بند کر دی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مظاہرین کی جانب سے یروشلم کی مرکزی شاہراہ پر آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس نے دس سے زائد اسرائیلی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں گزشتہ روز بھی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔مظاہرین نے حکومت سے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی مغویوں کو زندہ واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں کیے گئے مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کے دوران فورسز نے واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔