اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے‘ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں بندہ ہمارے پاس نہیں . جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
میاں محمد ندیم پیر 20 مئی 2024 16:10
(جاری ہے)
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری دفاع اور ان کے افسر عدالت کو جوابدہ ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرکے آپ نے کوئی احسان کیا ہے؟. عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں جب فیصلہ دوں گا تو پھر یہ معاملہ گمشدگی سے کہیں اور چلا جائے گا، یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے کہ جب چاہیں کسی کا دروازے توڑ کر بندہ اٹھا لیں، یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہیے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ایک طرف میسج بھیجتے ہیں اور اب کہتے ہیں بندہ ہمارے پاس نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے. عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ملک یا تو قانون کے مطابق چلے گا اور یا ایجنسیوں کی طریقے سے عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ درمیان میں مغوی کی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر نہیں رہ رہا، ان کی حیثیت کیا ہے؟ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت دی کہ کل سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرکے آئیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نان فائلرز کی فون کال پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت کا 8ہزار500ارب روپے خسارے کا بجٹ‘ ٹیکسوں کا بڑا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر
-
یوکرین: یو این کا امدادی وسائل میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار
-
وفاقی حکومت کا جعلی غیرقانونی سگریٹس کی فروخت پر سخت سزائیں دینےکا فیصلہ
-
وفاقی بجٹ زہر قاتل ہے آئی ایم ایف بجٹ میں حکومتی منشا شامل نہیں
-
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
مریم نواز نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار دے دیا
-
نیا پاکستانی بجٹ: جون 2025 تک 13 ٹریلین روپے آمدنی کا ہدف
-
آئی ایم ایف کی غلامی کی دستاویز کو بجٹ کا نام دیا گیا ہے
-
ماہانہ 50 ہزار روپے سے صرف 1 روپیہ بھی زائد کمانے والوں کے انکم ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا
-
قرضوں میں جکڑے غریب ممالک منصفانہ تجارتی لین دین کے حق دار، گوتیرش
-
حکومت کا عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.