}بھارت: تتی دھوپ میں رکھنے پر نومولود بچی تڑپ تڑپ کر جا ں بحق

ٴْڈاکٹر کی ہدایت پر ہسپتال کی چھت پر چھوڑ کر آئے واپس مردہ حالت میں ملی ،والدین،مقدمہ درج

پیر 20 مئی 2024 18:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) بھارت میں پانچ ماہ کی نومولود تتی دھوپ میں تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئی، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے منی پوری کے ایک ہسپتال میں پیش آیا جہاں پر ڈاکٹرز کی مبینہ ہدایت پر والدین نے اپنی نومولود بچی کو 30 منٹ تک کڑکتی دھوپ میں رکھ کر چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

منی پوری کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آر سی گپتا کے مطابق واقعہ رادھا رمن روڈ پر واقع سری سائی اسپتال میں پیش آیا ہے،نومولود کی صحت کے مسائل کے باعث ڈاکٹر نے مبینہ طور پر والدین کو نومولود کو آدھے گھنٹے کے لیے دھوپ میں رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

فیملی کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ اسپتال کی چھت پر نومولود بچے کو رکھیں، تاہم جب نومولود کو آدھے گھنٹے بعد والدین واپس نیچے لائے تو وہ مردہ حالت میں تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر ہدایت دینے والا ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جبکہ فیملی کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف درخواست دے دی ہے۔