بشکیک سے طلبہ کو لانے کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں شیڈول

پہلی پرواز (آج) صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی،دوسری بشکیک سے لاہور دوپہر 2بجے لینڈ کرے گی،ترجمان پی آئی اے

پیر 20 مئی 2024 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر تشدد کے معاملہ پر پی آئی اے نے پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کیلئے دو خصوصی پروازیں شیڈول کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز (آج)منگل کو صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی،دوسری پرواز منگل کو بشکیک سے لاہور دوپہر 2بجے لینڈ کرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے، حکومتی ہدایات کے تحت اور ضرورت کے مطابق مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔