اوتھل پولیس کی کارروائی ، ایک کلو 200 گرام چرس اور 250 گرام آئس شیشہ برآمد ، ملزم گرفتار

پیر 20 مئی 2024 23:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) اوتھل پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو 200 گرام چرس اور 250 گرام آئس شیشہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موضع جنار لنک روڈ اوتھل کے مقام سے منشیات فروش غلام رسول ولد میر محمد سکنہ موضع جنار اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01 کلو 200 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس ، 250 گرام آئس شیشہ برآمد کیا ہے۔ اوتھل پولیس نے گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :