Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا ٹیریان وائیٹ کیس پراسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کا خیرمقدم

منگل 21 مئی 2024 19:47

پاکستان تحریک انصاف کا ٹیریان وائیٹ کیس پراسلام آباد ہائیکورٹ کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف نیٹیریان وائیٹ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدّت کیس کی طرح یہ معاملہ بھی نہایت لغو، بیہودہ، گھٹیا اور منصوبہ سازوں کی ذہنی پستی کی علامت تھا۔

(جاری ہے)

اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز واضح طور پر اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ صادر کرچکے تھے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذریعے تکنیکی طور پر دوبارہ زندہ کرنے کی مایوس کن کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ قوم سمجھ چکی ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات کے اہداف سیاسی ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ان تمام مقدّمات کے اہداف خوفزدہ کرکے عمران خان جو جھکنے پر مجبور کرنا یا ان کی کردار کشی کرکے عوام میں ان کے خلاف بدظنی کو ہوا دینا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نو ماہ سے قیدِ ناحق کا شکار ہونے اور ہر قسم کے ریاستی جبر و فسطائیت کے باوجود عمران خان خوفزدہ ہیں نہ انہیں مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والے عوام کو ان سیالگ کر پائے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات