سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

بدھ 22 مئی 2024 14:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے تھانہ نیکا پورہ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک جان کر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر کے 3 ملزمان کے قبضہ سے 24 کلوگرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔