آزادامیدوار محمدعاطف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

بدھ 22 مئی 2024 14:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ننکانہ صاحب حلقہ پی پی 133 سے آزادامیدوار محمدعاطف کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد عاطف کی درخواست پربدھ کو سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رانا ارشد کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن پی پی 133 سے محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو رہا۔ عدالت نے دائر متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔