![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکم امتناع نہیں ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسٹے آرڈ ر درخواست گزاروں کو تحفظ دینے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈربرقرار ہے،جسٹس عامر فاروق کے سماعت کے دوران ریمارکس
فیصل علوی
بدھ 22 مئی 2024
13:55
![نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکم امتناع نہیں ہے،چیف جسٹس ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_ac338_1701953463.jpg._2)
(جاری ہے)
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بہتر ہوگا مرکزی درخواست ایک ہی بار سن کر فیصلہ کردیا جائے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی ان ہی ریفارمز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے۔
ہم کیس کی آئندہ سماعت کے لئے جون کی کوئی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں، ایسا کر لیں کہ دونوں فریقین کسی تاریخ پر متفق ہو کر عدالت کو آگاہ کر دیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے تھے کہ ہم نے سم بند کرنے سے نہیں بلکہ نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا تھاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ پچھلی بار کا آرڈر جو رپورٹ ہوا تھا وہ ایسے نہیں تھا۔اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27مئی تک حکم امتناع جاری کیا تھا۔ عدالت نے ایف بی آر اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سم بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف اورسلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی امت مسلمہ کی صفوں میں امن اوراتحاد کے لیے دعا
-
ہیکرزکا حملہ ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کا آفیشل ای میل اوریوٹیوب چینل ہیک کر لیا
-
پنجاب حکومت کس قانون کے تحت کارکنان کو گرفتارکر رہی ہے
-
کس قانون کے تحت پنجاب حکومت گرفتاریاں کررہی، اسد قیصر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جی نائن مرکز میں تھانہ کراچی کمپنی کا اچانک دورہ
-
جرمنی: فٹ بال پارٹی میں چاقو حملہ، حملہ آور پولیس کی گولی سے ہلاک
-
پاکستان کو اگلے تین سے پانچ سالوں میں سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی ادائیگیوں کا ہے ،آمدنی بڑھانی ہو گی ‘احسن اقبال
-
ٖوزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا‘ رانا مشہود
-
وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کیلئے حکومت کا سائز چھوٹا کرنے کا فیصلہ
-
ہوا دنیا کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شیری رحمان
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق اور ڈپٹی سپیکر کی حاجیوں کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد
-
این ایل سی کا ایک اور سنگ میل عبور‘ چین ، کرغزستان اور دیگر ملکوں سے تجارت میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.