ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی

بدھ 22 مئی 2024 16:12

ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے زندگی میں ملال کرنے یا غمگین رہنے کے بجائے خوشی کو چن لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سابق ٹینس کی کھلاڑی نے نئی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے ثانیہ نے اپنے گھر کے باہر اپنے اور اپنے بیٹے کے نام کی تختی لگائی ہے۔اس پوسٹ میں کچھ قدرتی مناظر کے ساتھ ثانیہ نے اپنی، دوستوں، بہن اور بچوں کے ہمراہ بھی تصویریں شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں ثانیہ مرزا کے کافی مگ کو دیکھا جا سکتا ہے جس پر خوش رہنے کا انتخاب کریں جیسے الفاظ درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :