چیف منسٹر الیون اور منسٹر اسپورٹس الیونT-20 میچ25مئی کو ہوگا،جلال الدین مہر

معین خان کرکٹ اکیڈمی ڈیفنس میں ہونے والے ایونٹ کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

بدھ 22 مئی 2024 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی ہدایت کے مطابق مورخہ25مئی بروز ہفتہ شام6 بجے معین خان اکیڈمی گرائونڈ ڈیفنس میں ایکT-20 کرکٹ میچ چیف منسٹر الیون اور منسٹر اسپورٹس الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیف منسٹر الیون کی قیادت سید مراد علی شاہ جبکہ منسٹر اسپورٹس الیون کی قیادت سردار محمد بخش خان مہر کریں گے۔

اس بات کا اعلان سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان جلال الدین مہر نے محکمہ کھیل کے افسران کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد کیا اس میٹنگ میں ڈائریکٹر اسپورٹس اصغر علی گھانگھرو،ایڈیشنل سیکریٹری محمد توفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شیر میرانی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سائوتھ فرید علی، ایڈمنسٹریٹر ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس محمد شاہد اور سیکشن آفیسر حمیر احمد میمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان جلال الدین مہر نے تمام افسران سے ان کے تجربہ کی روشنی میں میچ کے حوالے سے مفید مشورہ لئے اور سب کے اتفاق رائے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی بعد ازاں انہوں نے میچ کے حوالے سے افسران کو مختلف ذمہ داریاں دیں اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو گرائونڈ میں اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :