پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے برسلز میں ایرانی سفارتخانہ کا دورہ

بدھ 22 مئی 2024 18:17

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نےایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے برسلز میں ایرانی سفارتخانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستان قومی سوگ کی اس گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی قلمبند کئے۔