قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں سے کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ
عیدالاضحی سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی بکرا عید پر ''زیرو ویسٹ'' ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت
ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مئی 2024 18:42
(جاری ہے)
وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ شہروں میں قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگز مفت فراہم کئے جائیں تاکہ آلائشیں ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔
انہوں نے خبردار کیا کہ وہ مختلف شہروں میں جانور سیل پوائنٹس کے خود اچانک دورے کر کے سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی واضح ہدایات ہیں صفائی انتظامات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ لہذا محکمہ بلدیات کے سنیئر افسر بھی فیلڈ کے دورے کریں۔ ذیشان رفیق نے یہ ہدایت بھی کی کہ میونسپل سٹاف ڈیڈ لائن ختم ہونے کا انتظار کئے بغیر الائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائے۔ وزیر بلدیات نے ہر میونسپل کمیٹی سے عیدالاضحی کی حکمت عملی تحریری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آفیسرز نمایاں مقامات اور سیل پوائنٹس پر اپنا موبائل نمبر آویزاں کریں۔ سیکرٹری بلدیات آفس میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ہر علاقے کے منتخب نمائندوں کو بھی مانیٹرنگ عمل میں شامل کیا جائے۔ عید کی چھٹیوں میں صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندگی کے حوالے سے میڈیا کی رپورٹنگ پر فورا کارروائی کی جائے۔ صحافیوں کو عید پلان آگاہ رکھا جائے۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ عیدالاضحی سے متعلق تحریری ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ تمام چیف آفیسرز ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی پر صفائی انتظامات کے لئے ستھرا پنجاب پروگرام کا نیٹ ورک بھی بروئے کار لایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وسطی غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں تیرہ فلسطینی ہلاک
-
تھائی لینڈ: ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا ملک
-
جرمن کمپنیوں کے لیے بھارت میں ترقی کے مضبوط مواقع، سروے
-
اٹلی: مہاجرین کی کشتیاں غرقاب، گیارہ ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
روسی صدر ولادیمیر پوٹن شمالی کوریا کے غیر معمولی دورے پر
-
ایران کے صدارتی امیدواروں کے مابین پہلا مباحثہ
-
بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں
-
'کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت کا مقصد پاکستان کو مشتعل کرنا'
-
افغانستان: طالبان حکومت میں اکیلی ماؤں کے حالات؟
-
دنیا کو بچانے کے لیے زمین کی غارت گری روکیں، یو این چیف
-
وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی جنگی کابینہ تحلیل کر دی
-
یورپی یونین کا فطرت کی بحالی کا متنازعہ قانون منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.