عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال

جمعرات 23 مئی 2024 15:09

عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ عید الضحی کے موقع پر ڈویژن بھر میں عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر شہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے عارضی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیاں بنانے کا مقصد عوام کو جانوروں کی خریدوفروخت میں سہولت فراہم کرنا اور انہیں مافیا کی کی لوٹ سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں خریدوفروخت کے لئے آنے والوں اور بیوپاریوں کو بلا تفریق سہولیات فراہم کی جائیں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں عید الاضحی کے انتظامات اور منڈیوں کے قیام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زساہیوال صائمہ علی، سعدیہ مہر، کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق،اسسٹنٹ کمشنر جنرل فیصل عمران، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا کہ انتظامیہ منڈیوں میں تمام سہولیات کی مانیٹرنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منڈیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، فول پروف سیکورٹی کے انتظامات، جانوروں کے چارے، جنریٹر کی دستیابی سمیت جانوروں کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں میں صفائی کے انتظامات اور شکایات سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر سختی سے عملددرآمد کیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں عوام الناس کی سہولت کے لیے شہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :