
عمران خان کی سہولت کاری پاکستان کے دشمن ممالک کرتے ہیں، سعید غنی
کہیں نہ کہیں سے سہولت کاری ہوتی ہے یہ بات ہم پہلے سے کہتے چلے آرہے ہیں۔ کراچی میں طلبہ و طالبات کو آئی ٹی کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ٹائون میونسپل کارپوریشن کورنگی کے اقدامات کو سراہتے ہیں، وزیربلدیات
اتوار 22 ستمبر 2024 20:05

(جاری ہے)
قبل ازیں صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین کورنگی ٹا?ن محمد نعیم شیخ کے ہمراہ پیپلز یوتھ اسکیل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جدید آئی ٹی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی ممتاز بھٹو، میونسپل کمشنر ماجد علی، ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین، ڈائریکٹر ایڈمن آصف احمد ،پارلیمانی لیڈر تنویر عباسی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سینئر جنرل سیکریٹری شرجیل رضوانی، انفارمیشن سیکریٹری احمد رضا، پی ایس 123کے صدر اعظم درانی ، جماعت اہلسنت کے صدر جمیل امینی ،کوآردینٹر کورنگی ٹائون معیز الدین اور یو سی چیئر مینز اور وائس چیئرمینز اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے کورنگی عید گاہ گراؤنڈ میں منعقدہ پیپلز یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں موجود سینکڑوں طلبا و طالبات سے ملاقات کرکے ان سے معلومات حاصل کی اور انہیں اس عزم کا اعادہ کرنے کی تلقین کی کہ آئی ٹی جیسی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد وہ نہ صرف اپنے خاندان کو بلکہ اس شہر، صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ میں کورنگی ٹائون کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں ٹائون کے وسائل سے بہت سے اچھے کام کئے ہیں اور یہ سب سے بڑا اور اچھا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائون کے چیئرمین نعیم شیخ نے بتایا ہے کہ ایک سال میں تین ہزار بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی اور اگر کراچی کے 25 ٹائون یہ کام کریں تو کراچی کے 75 ہزار بچے سالانہ کم و بیش آئی ٹی کی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے پھر انکو سرکاری نوکریوں کے لئیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ آج اس ٹیسٹ میں بہت بڑی تعداد میں ہماری بچیاں اور بہنیں موجود ہیں، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری بچیاں بھی کسی میدان میں کم نہیں ہیں اور نوجوانوں کے لئیے امتحان ہے کہ بچیاں آپ سے آگے نکل جاتی ہیں اس لئے بچے بھی محنت کریں۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس کورسز کے سرٹیفکیٹ کے حوالے سے جب پوچھا ہے تو مجھے بتایا گیا ہے کہ اس سسلسلہ میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ سے بات کی گئی ہے اور اس کورسز کے سرٹیفیکٹ یہی بورڈ دے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ایک گورننگ بورڈ بنایا جارہا ہے، جو اس تمام کی مانیٹرنگ کرے گا تاکہ بچوں اور بچیوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حکومت سندھ بھی انکی بھرپور مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی کورنگی نے اپنی آئی ٹی لیب بھی بنائی ہے، جو ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو کہیں نہ کہیں سے سہولت کاری ہوتی ہے یہ بات ہم پہلے سے کہتے چلے آرہے ہیں۔ اب جو آراٹیکل آرہے ہیں وہ ہماری باتوں کو سچ ثابت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں لوگ آج یہ بول رہے ہیں سنگین بات ہے جو اسرائیلی اخبار نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری پاکستان کے دشمن ممالک کرتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
-
تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا
-
جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.