اسرائیلی بربریت،7 ماہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز

شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، فلسطینی وزارت صحت

جمعرات 23 مئی 2024 15:14

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 زائد سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ حماس اسرائیل جنگ کے 7 ماہ سے زائد عرصے میں غزہ میں کم از کم 35,709 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، حملوں میں 79,990 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی غزہ اور رفح میں شدید بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 62 فلسطینی شہید جبکہ 138 شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، اسرائیلی حملوں سے کئی پناہ گاہیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔