نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیروں کا پاور ڈویژن کی کارکردگی پر تحفظات اظہار‘قابل گرفت بنانے کی سفارش

نندی پور اور گدو پاور پلانٹس کے بارے میں مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی جارہیں‘ یہ پلانٹس طویل عرصے سے ایکٹو پرائیویٹائزیشن لسٹ میں شامل ہیں. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 مئی 2024 18:17

نجکاری کمیشن کے مالیاتی مشیروں کا پاور ڈویژن کی کارکردگی پر تحفظات ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23مئی۔2024 ) نجکاری کمیشن نے مبینہ طور پر مالیاتی مشیروں کی طرف سے مانگی گئی نندی پور اور گدو پاور پلانٹس کے بارے میں مطلوبہ معلومات کا اشتراک نہ کرنے پر پاور ڈویژن کی کارکردگی پر تحفظات اظہار کرتے ہوئے اسے قابل گرفت بنانے کی سفارش کی ہے . نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں نندی پور پاور پلانٹ اور گدو پاور پلانٹ کی نجکاری کے لیے پائپ لائن میں موجود ادارے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پلانٹس طویل عرصے سے ایکٹو پرائیویٹائزیشن لسٹ (اے پی ایل) میں شامل ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی.

(جاری ہے)

نجکاری کمیشن کے مطابق فنانشل ایڈوائزر کی طرف سے کی جانے والی مستعدی نے ان پاور پلانٹس سے منسلک درج ذیل اہم مسائل کی نشاندہی کی جن کے لیے نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لیے حل درکار ہے جس میں جی او پی کے جاری کردہ سکوک بانڈ کے لیے پاور پلانٹس کے اثاثوں پر بنائے گئے چارج کو ہٹانا‘سی پی جی سی ایل اور این پی جی سی ایل سے الگ الگ کارپوریٹ ادارے جی پی پی اور این پی پی کیلئے قائم کیے جائیں گے.

شرائط میں جی پی پی اور این پی پی کے لیے سی پی پی اے جی کے ساتھ الگ الگ پاور پرچیز ایگریمنٹس ‘نفاذ کا معاہدہ‘ جی او پی گارنٹی، اسی طرح کی جی او پیز کے ساتھ آئی پی پیز،جی پی پی اور این پی پی دونوں کیلئے علیحدہ جی ایس پی اے کی تفصیلات‘ علیحدہ گیس ہیڈرز کی تخلیق‘ نیپرا پر الگ الگ پاور جنریشن لائسنس کا اطلاق کیا جائے گا،ایچ پی پی سی ایل اور سی پی جی سی ایل کے متفقہ لائسنس یافتہ سے تیار کیا جائے گا.

اس کے علاوہ نئی این پی پی اور جی پی پی کمپنیوں کے نام زمین اور اثاثوں کی منتقلی‘کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 7فروری 2024 کو وزارت نجکاری کی طرف سے جمع کرائی گئی سمری پر پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے ہر مسئلے کی ٹائم لائن 3 دن کے اندر نجکاری ڈویژن کو جمع کرائی جائے تاہم آج تک نجکاری ڈویژن کے ساتھ ایسی کوئی ٹائم لائن شیئر نہیں کی گئی .

بزنس ریکارڈ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 10 مئی 2024 کو ہونے والے اجلاس میں سی سی او پی کے سامنے 5 سالہ نجکاری پروگرام 2024-29 کے حوالے سے ایک سمری رکھی گئی این پی پی اور جی پی پی کو اس شرط کے ساتھ پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی کہ پاور ڈویژن نجکاری کے لیے موثر پلان تیار کرے اور یہ کہ سی سی او پی کے سابقہ فیصلوں کی تعمیل کی جائے خط میںاس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ جنکوز کو پوری طرح سے مارکیٹ میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور صرف موثر پلانٹس کو سرمایہ کاروں کو پیش کرنے کی ضرورت ہے.

ڈسکوز کے کے بارے میں یہ نوٹ کیا گیا کہ کچھ ڈسکوز کو صریحانجکاری کے لیے پیش کیا جا رہا تھا اور کچھ کو مخصوص حالات کے لیے برقرار رکھتے ہوئے طویل مدتی رعایتی ماڈلز کے لیے پیش کیا جا رہا تھا. خط میںاس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پیشگی شرائط، ٹیرف کے رہنما خطوط اور تعین، بیلنس شیٹس کی صفائی، ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کے بارے میں فیصلہ، جیسا کہ کمیٹی کے اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا گیا، ڈسکوز کی نجکاری کو شروع کرنے کے لیے اہم ہوں گے پاور ڈویژن کو ڈسکوز کے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے.