ہری پور ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،06 زخمی

جمعرات 23 مئی 2024 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) ہری پور میں پنڈمنیم کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 06 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ہری پور کے مطابق پنڈ منیم کے قریب خانپور روڈ پر موٹر کار اور سوزوکی پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر میڈیکل ٹیم معہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی،حادثے کے نتیجے میں سوزوکی پک اپ میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 06 زخمی ہوگئے،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا،حادثے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد منگ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔