بلوچستان ہائیکورٹ ، بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے بارے دائر کردہ درخواست نمٹادی گئی

جمعرات 23 مئی 2024 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کے حوالے سے دائر کردہ درخواست نمٹادی ۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی شروع کرنے کیلئے آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی،فریقین کے د لائل کے بعد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونیکی بناپر نمٹائی،عدالت کیریمارکس تھے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ چھ نومبر 2023کو ایک فیصلہ دے چکی ہے جس میں آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا دائرہ اختیار پارلیمنٹ کو دیاگیا ہے،ہم سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے پابند ہیں،آرٹیکل چھ کے تحت درخواست پر کارروائی کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیروی اقبال شاہ ایڈووکیٹ نیکی سینئر وکیل امان اللہ کنرانی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے ایڈوائس دینے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔