چیچہ وطنی ، 7قمار باز جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤبھی لگائی رقم برآمد

جمعہ 24 مئی 2024 11:37

چیچہ وطنی ،   7قمار باز جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤبھی لگائی ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) پولیس نے تھانہ فتح شیر کے علاقہ میں اچانک چھاپہ مار کر7قمار بازوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق ملزمان تاش پر جوا کھیل رہے تھے جنہیں اطلاع ملنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزموں کے قبضہ سے تاش اور داؤ پر لگائی رقم برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :