نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک

طالبعلم جنریٹر کے دھوئیں سے متاثر ہوئے،مزیدتحقیقات جاری

جمعہ 24 مئی 2024 13:08

نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک
ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) نائیجیریا میں جنریٹر کے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ایک میوزک اسٹوڈیو میں مقیم 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بائیلسا میں میوزک اسٹوڈیو میں مقیم یونیورسٹی طالبعلم نیند کے دوران جنریٹر کے پیدا کردہ دھوئیں سے متاثر ہو گئے۔

(جاری ہے)

دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 نوجوان ہلاک ہو گئے اور بعض کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔واضح رہے پیٹرول کی دولت سے مالا مال ملک نائیجیریا کے متعدد علاقوں کو ایک تواتر سے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔عوام کو دن بھر میں اوسطا 4 گھنٹے کے لئے بجلی کے استعمال کا موقع ملتا ہے اور عوام کا ایک بڑا حصہ بجلی کی ضرورت کو جنریٹروں سے پورا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :