صوابی، تھانہ زیدہ کے حدود اور جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں فرضی مشق کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2024 13:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) صوابی کے تھانہ زیدہ کے حدود اور جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ضلع صوابی میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے مختلف مقامات میں موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ زیدہ کی حدود جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا گیا۔

ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہونے والی ایکسرسائز میں ڈی ایس پی صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ زیدہ فاروق خان، جناب علی خان اور دیگر پولیس افسران نے بھی حصہ لیا۔ایکسرسائز میں پولیس کے مختلف یونٹس آر آر ایف سکواڈ،ایلیٹ فورس نے حصہ لیتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کا مشق کیا۔

متعلقہ عنوان :