سرکاری ہسپتالوں میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت کا الاحسان آئی ویلفیئر ہسپتال کا تفصیلی دورہ ، امراض چشم میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ کا جائزہ لیا

جمعہ 24 مئی 2024 14:45

سرکاری ہسپتالوں میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الاحسان آئی ویلفیئر ہسپتال مغلپورہ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر صدر ثناء اللہ خان و دیگر عہدیداران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الاحسان آئی ویلفیئر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔خواجہ سلمان رفیق نے مختلف شعبہ جات میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ کا خود جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ الاحسان آئی ویلفیئر ہسپتال میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب الاحسان آئی ویلفیئر ہسپتال کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حال ہی میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی سکریننگ کے حوالے سے غیر ملکی وفد سے ملاقات کی ہے۔ پنجاب میں سکول سکریننگ پروگرام کو کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :