پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

مختلف اضلاع میں روٹی کی قیمت 12،13اور 14روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 24 مئی 2024 14:45

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) محکمہ انڈسٹریز نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی ، مختلف اضلاع میں روٹی کی قیمت 12، 13 اور 14 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان،کوٹ ادو،لیہ،مظفر گڑھ، چنیوٹ اور بھکر میں 100گرام روٹی کی قیمت12روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ،ساہیوال،خوشاب،میانوالی،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد، منڈی بہائو الدین، نارووال اور قصور میں 100گرام روٹی کی قیمت 13روپے جبکہ لاہور، ننکانہ صاحبہ، شیخوپورہ ، خانیوال، لودھراں، ملتان،وہاڑی، اٹک،چکوال،جہلم،مری،راولپنڈی،تلہ گنگ،پاکپتن،سرگودھا،گوجرانوالہ ، گجرات،سیالکوٹ اور وزیر آباد میں 100گرام روٹی کی قیمت 14روپے مقر ر کی گئی ہے۔