تائیوان کی نئی قیادت جزیرے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، چین

جمعہ 24 مئی 2024 15:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) چین نے کہا ہے کہ کہ تائیوان کی نئی قیادت جزیرے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔تاس کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی نئی انتظامیہ اپنی اشتعال انگیز بیان بازی کے ساتھ جزیرے کو فوجی تنازعے کی طرف لے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب تائیوان کے علاقے کے لیڈر اقتدار میں آئے، تو انہوں نے اپنے تائیوان کے ہم وطنوں کو غیر ملکی افواج کی مدد سے نام نہاد آزادی حاصل کرنےکی کوشش میں کھلے عام دو ریاستوں کے نظریے کو فروغ دے کر ون چائنا کے اصول کو سنجیدگی سے چیلنج کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) "تائیوان کی آزادی" کے حامیوں کےلئے سخت اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :