رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ

اتوار 16 جون 2024 09:10

رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا،   سعودی وزیر حج ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج 2024 میں حجاج کی تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 تک پہنچ گئی۔ ایس پی اے کے مطابق انہوں نے مکہ سے منی اور عرفات تک حج کے مراحل کی کامیابی کا بھی اعلان کیا۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حجاج کا تعلق دنیا کے 200 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔

(جاری ہے)

ایشیائی ملکوں سے آنے والے حجاج کی تعداد 63.3 فیصد، عرب ممالک سے 23.3 فیصد، افریقہ سے 11.3 فیصد جبکہ امریکا اور آسٹریلیا سے 3.2 فیصد رہی۔داخلی حجاج کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار 854 جبکہ بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 310 ریکارڈ کی گئی ہے۔حجاج میں 9 لاکھ 58 ہزار 137 مرد اور 8 لاکھ 75 ہزار 25 خواتین ہیں۔15 لاکھ 46 ہزار 345 حجاج فضائی، 60 ہزار 251 بری جبکہ 4 ہزار 714 بحری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔مکہ روٹ کے ذریعے مملکت آنے والے حجاج کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 901 رہی۔