آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

بدھ 19 جون 2024 14:50

آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حج سیزن 2026 سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا، ہم 16 سال بعد تک موسم گرما کے حج کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ 2026 سے مسلسل 8 سال تک حج موسم بہار میں اس کے بعد مزید8سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے حج کو 16 سال کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے۔ علاوہ ازیں ماہرین نے کہا کہ حج کے لیے مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :