وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے

جمعہ 24 مئی 2024 16:04

وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر زیارت پہنچ گئے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیارت پہنچے پرکمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی، ڈی آئی جی پرویز احمد عمرانی اور اعلی حکام نے وزیر اعلی بلوچستان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کو زیارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی زیارت دورے کے موقع پر وزیر اعلی عوامی جرگے میں مقامی عمائدین اور عوام سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :