جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے

جمعہ 24 مئی 2024 16:47

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی دفتر سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر پیٹر پاول کو ایک موٹر سائیکل حادثے کے بعد پراگ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی چوٹوں کی نوعیت سنگین نہیں ہیں۔بیان کے مطابق 62 سالہ صدر پیٹر پاول غیر متعینہ مدت کے لیے ہسپتال میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

پاول کے دفتر نے جمعرات کو کہا کہ صدر اردن کا سفر کریں گے لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ سفر اگلے ہفتے کے لیے طے کیا گیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق، پاول کی آئندہ پراگ میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں شریک نیٹو وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ نیٹو کے ایک سابق جنرل، پاول کو سپورٹس موٹر سائیکل سوار ی کا شوق ہے ۔ گزشتہ سال موسم گرما میں، پاول اس وقت مشکل میں پڑ گئے جب میڈیا نے ان کی ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی تصاویر شائع کیں۔

متعلقہ عنوان :