پنجاب میں موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائزنے موٹروہیکل ٹرانسفرفیس میں اضافے کی سمری ارسال کردی،موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 150سے500روپے کی جائے گی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 24 مئی 2024 15:57

پنجاب میں موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافے کا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی 2024 ) پنجاب میں موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 10 فیصداضافے کا فیصلہ کرلیاگیا،محکمہ ایکسائزنے موٹروہیکل ٹرانسفرفیس میں اضافے کی سمری ارسال کردی،موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس 150سے500روپے کی جائے گی جبکہ 1ہزار سی سی کارکی ٹرانسفرفیس 1200 سے2500روپے مقررکی جائے گی۔ کمرشل گاڑی کی ٹرانسفرفیس 4 سے5ہزارروپے کی جائےگی جبکہ 1000سی سی سے 1800سی سی تک گاڑی کی ٹرانسفرفیس 2 سے 5 ہزار اور اس کے علاوہ 1800سی سی سے اوپروالی گاڑی کی ٹرانسفرفیس3سے10ہزارمقررکرنے کی سفارشات بھیج دی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کیلئے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے اجراءکے عمل کی جامع تشکیل نو شروع کر دی تھی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے گاڑیوں کیلئے متعارف کروائی گئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کا اجرا روکتے ہوئے شہریوں کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کسی بھی جگہ سے خود بنوانے کی اجازت دیدی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فیس میں ڈیڑھ گنا اضافہ کردیا تھا۔

محکمہ ایکسائز نے صارفین پر 770روپے کا بوجھ ڈال دیاتھا۔ محکمہ ایکسائز اس سے قبل 530روپے کارڈ کی فیس وصول کرتا تھا۔گاڑی و موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کارڈ کے 1300 روپے وصول کی گئی تھی۔ محکمہ ایکسائز اس سے قبل 530روپے کارڈ کی فیس وصول کرتا تھا۔ڈی جی ایکسائزنے رجسٹریشن کارڈزمیں اضافے کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے پی آئی ٹی بی کو سسٹم میں اپڈیٹ کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا تھاپی آئی ٹی بی کی جانب سے سسٹم میں ریٹس اپڈیشن کے بعد وصولی شروع کر دی گئی تھی۔ سالانہ 30 سے 40 لاکھ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے رجسٹریشن و ٹرانسفر پر کارڈز جاری کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :