پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، 100 انڈیکس 868.56 پوائنٹس کے اضافہ سے 75983.03 پوائنٹس پر بند

جمعہ 24 مئی 2024 21:02

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 868.56 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 75983.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایک مرحلہ پر انڈیکس نے 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا تاہم بعد میں انڈیکس میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 215 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 593.23 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 22.99 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس میں 330.84 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 24444.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈ کے تحت 4.28 ارب روپے کے سودے طے پائے۔جمعہ کو کے الیکٹرک کے 130051323 حصص، ورلڈ کال ٹیلی کا م 49573182 اور دیوان سیمنٹ کے 28079251 حصص کا لین دین ہوا۔ ٹی پی ایل ٹریکرز لمیٹد، روبی ٹیکسٹائل ملز اور فرسٹ ایلیٹ کیپٹل مضاربہ تین ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ عنوان :