کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ

جمعہ 24 مئی 2024 22:03

کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کو گرفتار کرنے پر مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس برآمد ہونے پر 2 کباڑیوں کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا تو ان کے درجنوں مشتعل ساتھیوں نے گلستان جوہر پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا، گرفتار کباڑیوں کے ساتھیوں نے تھانے پر پتھراؤ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید نفری طلب کر لی گئی، اہلکاروں نے مشتعل ہجوم کو منتشر کر کے تھانے پر حملے میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لے لیا، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، دو کباڑیوں کو تھانے اٹھا کر لائے تھے جن کے قبضے سے موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس ملے۔#

متعلقہ عنوان :