![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح6.5فیصدسے کم کرکے 3.5فیصد کرنے کافیصلہ
جمعہ 24 مئی 2024 22:52
![خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_9b5f5_1716574191.jpg._2)
(جاری ہے)
بجٹ برائے مالی سال2024-25کے دستاویزکے مطابق صوبہ میں جائیدادکی منتقلی پر صوبائی ٹیکس 6.5فیصدہے جسکی وجہ سے لوگ جائیدادکی منتقلی کے لئے مقررہ طریقہ کار اپنانے کی بجائے اسٹامپ پیپراستعمال کرتے ہیں جس سے صوبائی حکومت کی محصولات میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے وزیرخزانہ آفتاب عالم نے بجٹ تقریرکے دوران ایوان کوبتایاکہ جائیدادکی منتقلی پرٹیکس کی وصولی کادائرہ کار اور حجم بڑھانے کی غرض سے اس بجٹ میں صوبائی ٹیکسزکو6.5فیصدسے کم کرکی3.5فیصد کرنے کی تجویزپیش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کی میں بڑاریلیف دیاجارہاہے کارخانوں پرپراپرٹی ٹیکس 2.5فیصد روپے فی مربع فٹ ہے جوکہ13,600روپے فی کنال بناہے کوکم کرکی10,000روپے فی کنال کرنے کی تجویز دی گئی ہے کمرشل پراپرٹی پرٹیکس جوکہ ماہانہ کرایہ کا16فیصد ہے کوکم کرکے دس فیصد کرنے کی تجویز ہے اس ضمن میں پرائیویٹ ہسپتال،میڈیکل سٹور اورشعبہ صحت سے منسلک دیگر کاروباروں پر یہ ٹیکس 16فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کیاجارہاہے۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید اہم خبریں
-
افغانستان: امدادی ضروریات میں تشویشناک اضافہ، یو این اہلکار
-
بنگلہ دیش: مون سون بارشوں میں روہنگیا پناہ گاہیں تباہ، ہزاروں بے گھر
-
پدر شاہی، عدم مساوات اور عالمگیریت جسم فروشی کے پھیلاؤ کا سبب، رپورٹ
-
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے
-
عالمی بنک نے پنجاب حکومت کے فنڈز روک لئے
-
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
-
مذاکرات پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنے ہیں
-
دنیا بھر کے پاس ورڈ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ہوش رہا رپورٹ جاری کردی گئی
-
دنیا لبنان کے ایک اور غزہ بننے کی متحمل نہیں ہو سکتی، گوتیرش
-
نو ماہ سے جاری جنگ نے غزہ کو کھنڈر میں بدل دیا ہے، یو این امدادی حکام
-
میرے پیچھے ہٹنے سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو مجھے مطمئن کریں، پیچھے ہٹ جاﺅں گا. عمران خان
-
حماس ایک نظریہ ہے، ہم نظریے کو ختم نہیں کر سکتے . اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان پر ہنگامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.